Drama Alif Reveals the Life of An Actor and Director

الف ڈرامہ یقینا آپ سب لوگوں کو پسند آرھا ہوگا، لیکن مجھے یہ ڈرامہ ابھی کے مشہور سب ڈراموں سے زیادہ اچھا لگ رہا ہے، اسی وجہ یہ ہے کہ ہمارا پنا پروڈکشن ہاوس ہے۔ عوام ڈرامہ دیکھتی ہے اور پسند کرتی ہے۔ لیکن ہم ڈرامے بناتے ہیں۔ ڈرامہ بنانا اور ڈرامہ کیسے بنتا ہے کیا کیا مراحل ہوتے ہیں وہ ایک آرٹ ہے۔ الف ڈرامہ میں مومن یعنی حمزہ علی عباسی ایک فلم ڈائریکٹر ہے، جبکہ مومنہ یعنی سجل علی ایک ڈرامہ ایکٹریس ہے۔ ہمارے پاس کاوش پروڈکشن میں بے شمارینگ ٹیلنٹ رابطہ کرتا ہے کہ ہمیں بھی ایکٹر بننا ہے اور ڈرامہ میں کام کرنا ہے۔
میں اپنے تمام ایکٹر بننے والے نوجوانوں کو سمجھاتا ہوں کہ آپ یہ ڈرامہ دیکھوں اور اس میں ہر ہر جملے پر غور کرو۔ ڈرامہ الف کو ڈائریکٹ کر رہیے ہیں حسیب حسن۔اس ڈرامے میں ایک ایکٹرکو درپیش مشکلات اور مراحل کو بھی دکھایا گیا ہے۔ آڈیشن کیا ہوتا ہے، اور ایک سٹرگلنگ ایکٹر کیسے سروائیو کر رہا ہوتا ہے۔ اس ڈرامے میں ایک ڈائریکٹر کا لائف سٹائل اور اس کی مشکلات بھی دکھائی جا رہی ہیں۔
ڈرامے کی حد تک یہ بہت اچھا لگتا ہے مگر ڈرامے اور فلمیں بنانے میں جو وقت اور محنت لگتی ہے اس کا اندازہ شائد ڈرامہ دیکھنے

والے نہیں کر سکتے ۔

ایک جونئیر آرٹسٹ کو درپیش مشکلات کیا ہوتی ہیں، ہمارے ہاں ہم معاوضہ پر بہت کام لیا جاتا ہے۔ نئے ایکٹر بہت ساری امیدیں باندھ کر آتے ہیں مگر ان کو وہ رسپانس نہیں ملتا۔